Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعلیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ، امن و امان پر اظہار تشویش

میرے خیال میں علی امین گنڈا پور اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، فیصل کریم کنڈی
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2024 06:32pm

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو اعتماد کا ووٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے امن و امان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

گورنر خیبرپختوخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو مشورہ دوں گا اعتماد کا ووٹ لے لیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی اپنی اکثریت کھوچکے ہیں، دو تہائی اکثریت والے وزیراعلیٰ اپنی اسمبلی میں جانے سے کترا رہے ہیں، چار مرتبہ اجلاس ملتوی ہو چکا ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا وزیراعلیٰ کے پاس اکثریت نہیں، ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے، میں سرکاری طور پر بھی وزیراعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینےکا بھی کہہ سکتا ہوں۔

سپریم کورٹ کو تباہ کرنے کی کوشش کی تو احتجاجی تحریک شروع کردیں گے، عمران خان

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ اتنی جلدی کابینہ میں تبدیلی کی کیا وجہ ہے، لگتا ہے یہ بوکھلاہٹ میں کابینہ کے لوگوں کو نکال رہے ہیں، اللہ نہ کرے کہ مشیر اور معاونین خصوصی کی سمری پر پاؤں رکھوں، بتایا جائے کہ وزیر اور مشیر کیوں بدلے جارہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کابینہ نے عمران خان کی رہائی کی قرارداد وفاقی حکومت کو بھیجنے کی منظوری دیدی

انہوں نے کہا کہ اگر وہ کرپٹ ہیں، نااہل ہیں، تو انہیں سزا کیوں نہیں دی جا رہی؟ پی ٹی آئی والے سیاسی مسیحا مولانا فضل الرحمان کے پاس پہنچ جاتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سوئے ہوئے ہیں انہیں معلوم ہی نہیں کہ امن وامان کی کیا صورتحال ہے، سمری پر دستخط کرنے میں مجھے کوئی جلدی نہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کی 26 یونیورسٹیز میں وائس چانسلر ہی نہیں ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وائس چانسلر کے لیے اپنے لوگوں کو لگانے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا میں دن یہاڑے لوٹ مار ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہتے ہیں صوبہ میں نظام تعلیم بہترین ہو گیا، اسمبلی میں بل لایا جائےکہ سیاستدانوں اور بیوروکریٹس کےبچے بھی سرکاری اسکولوں میں پڑھیں، جب تک میں بیٹھا ہوں یونیورسٹی کی ایک انچ زمین نہیں بیچنے دوں گا۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں 1 مشیر اور 3 معاونینِ خصوصی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہم چاہیں گے تب ہی علی امین گنڈا پور خیبرپختونخوا سے جلسے کیلئے نکل سکے گا، فیصل کریم کنڈی

خیبرپختونخوا کے بیوروکریٹس کو گورنر سے ملاقات مہنگی پڑ گئی، وزیراعلیٰ نے عہدوں سے فارغ کر دیا

وزیرِ اعلیٰ کے پی نے کابینہ میں اضافے سے متعلق سمری پر دستخط کر کے منظوری کے لیے گورنر فیصل کریم کُنڈی کو ارسال کر دی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Vote of Confidence

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

Faisal Karim Kundi

governor kpk

KPK CABINET