Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم

عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو مغوی کا فون نمبر اور گاڑی ٹریس کرنے کی ہدایت کر دی
شائع 03 ستمبر 2024 11:26am

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ڈاکٹر عثمان کے لاپتہ بیٹے کی بازیابی کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس بابر ستار نے لاپتہ 18 سالہ فیضان عثمان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے آئی ایس آئی کو بھی درخواست میں فریق بنایا ہے۔

درخواست گزار ڈاکٹر عثمان اپنے وکیل ہادی چٹھہ کے ہمراہ عدالت پیش میں ہوئے اور اس موقع پر لاپتہ فیضان کے والد آبدیدہ ہو گئے۔

لاپتہ افراد کیس: آئین کو تبدیل کر کے بنیادی حقوق نکال دیں اور ملک کو اسی طرح چلائیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

عدالت نے سیکٹر کمانڈر آئی ایس آئی کو آئی جی اسلام آباد کی معاونت کا حکم دیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو مغوی کا فون نمبر اور گاڑی ٹریس کرنے کی ہدایت کر دی۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 ستمبر تک لاپتہ فیضان کو بازیاب کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کے بعد احکامات جاری کے۔

Islamabad High Court

missing person

missing persons

justice babar sattar

MISSING PERSONS CASE

pti worker missing