Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شہباز کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، بیرسٹر سیف کا دعویٰ

آصف زرداری بھائیوں کی لڑائی میں ڈگڈگی بجانے والے کا کردار ادا کر رہے ہیں، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 10:46pm

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، شہباز شریف کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، آصف زرداری بھائیوں کی لڑائی میں ڈگڈگی بجانے والے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ایک بھائی مفاہمت جبکہ دوسرا بھائی 9 مئی کا راگ الاپ رہا ہے، نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کے لیے کوشش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف شہباز شریف اپنے حامی وزراء کے ذریعے 9 مئی پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ نواز شریف کو مفاہمت میں جبکہ شہباز شریف کو سیاسی تناؤ میں خیر نظر آ رہی ہے، شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے، نوازشریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیہ کو شہباز شریف اپنے وزراء کے ذریعے دبا رہے ہیں۔

علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کی طرف سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مذاکرات کی کوشش ہو رہی ہے، نواز اور شہباز کی دوریاں خاصی بڑھ چکی ہیں، کئی ماہ بعد آپس میں ملے، ملاقات میں شہباز شریف کے چہرے پر کوفت کے تاثرات بالکل واضح تھے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف کو عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے، دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں، آصف زرداری بھائیوں کی لڑائی میں ڈگڈگی بجانے والے کا کردار ادا کر رہا ہے۔

جب تک نو مئی کا حساب نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کے ساتھ نہیں ہوں گے، خواجہ آصف

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کسی بھی ڈیل پر نہیں صرف عوام کے لیے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں، سابق وزیراعظم نہ مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کرے گا اور نہ ڈیل کرے گا، ڈائیلاگ کا راستہ ہر وقت کھلا رہے گا وہ بھی عوام کے سامنے، مینڈیٹ چوروں کے آخری دن قریب آگئے ہیں اس لیے مذاکرت کے نام پر مزید سانسیں لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

Nawaz Sharif

خیبر پختونخوا

imran khan

Asif Zardari

PM Shehbaz Sharif

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

President Asif Ali Zardari

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor