Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اڈیالہ جیل میں قیدیوں میں جھگڑا، کٹر کے وار سے ایک زخمی

حملہ کرنے والے قیدی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 11:05pm

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قیدیوں کے درمیان جھگڑ ہوگیا، جہاں کٹر کے وار سے ایک قیدی زخمی ہوگیا۔

جیل حکام کے مطابق لڑائی کا واقعہ 3 روز قبل 29 اگست کو چکر مسجد کے قریب پیش آیا۔

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عمران شہزاد کی مدعیت میں قیدی آتش حسین کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق قتل کے مقدمے میں گرفتار قیدی اتش حسین نے قیدی انجم سے لڑائی جھگڑا کیا، آتش حسین نے خود ساختہ کٹر کے وار سے انجم کے گردن، سر اور کندھے کو زخمی کیا، زخمی قیدی کا طبی معائنہ بھی کروا لیا گیا، واقعہ کے چیف وارڈر نواب خان اور وارڈر ریاض اقبال گواہ ہیں۔

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری

rawalpindi

prisoners

adiala jail

Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Quarrel between prisoners

prisoners fight jail