Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سائٹ ایریا میں تیز رفتار بس نے شہریوں کو روند ڈالا، 2 افراد جاں بحق

حادثے میں 6 موٹر سائیکل سوار اور ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 12:40pm

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار مسافر بس نے متعدد شہریوں کو روند ڈالا، حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پیر کے روز سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تیز رفتار بس شہریوں پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ سائٹ ایریا میں باوانی چالی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، واقعے میں ایک موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر جاں بحق ہوگئے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے اور امدادی کاموں کا آغاز کردیا جبکہ ریسکیو رضاکاروں نے واقعے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کی ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔

کراچی: بارش میں سڑک پر پھسلنے والی اسکوٹی سوار خاتون ڈمپر کی زد میں آکر جاں بحق

کراچی ناردرن بائی پاس پر ٹریلر اور گاڑی میں تصادم سے 2 بچے جاں بحق

سی ویو پر خاتون ڈرائیور کی ڈبل کیبن گاڑی بے قابو ہوکر رکشے اور گاڑی سے ٹکرا گئی

حادثے کا ذمہ دار بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ عوام نے اپنے طور پر اس کی تلاش شروع کردی۔

واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی فراہم کردی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ تیز رفتار مسافر بس کا بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔

karachi

traffic accident

Road Accident

SITE Area

bus hit motercycles