Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

شکیل خان کا خود پر لگائے گئے کرپشن الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ

عاارف علوی نے عمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، ملاقات میں سب بتاؤں گا، صوبائی وزیر
شائع 01 ستمبر 2024 11:39am

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل خان نے خود پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک بیان میں برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کا کہنا تھا کہ مجھ پر لگائے گئے کرپشن کے الزامات کی جوڈیشل انکوائری کی جائے، میں اپنے اوپر لگے الزامات سے متعلق نیب انکوائری کے لیے بھی تیار ہوں۔

خیبر پختونخوا میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے عمران خان کی ہدایت پر قائم کی گئی کمیٹی سے متعلق شکیل خان نے کہا کہ بدعنوانی کے لیے بنائی گئی گڈ نہیں بلکہ بیڈ گورننس کمیٹی ہے،

سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جلد ملاقات کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے، عمران خان کو ملاقات میں سب بتاؤں گا، 8 ستمبر کے جلسے تک خاموش ہوں، جلسے کے بعد اپنے مؤقف عوام کے سامنے رکھوں گا۔

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ ورکس نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کے سابق رکن اور صوبائی وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس شکیل احمد خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر محکمے میں مداخلت اور بیڈگورننس کے الزامات عائد کرتےہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا تھا۔

شکیل خان نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کسی اور کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں، صوبائی حکومت اپنے بنیادی اصولوں اور وعدوں پر سمجھوتا کر رہی ہے، حکومت اپنے اصولی مؤقف سے پیچھے ہٹ گئی ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ شکیل خان نے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ میں نے انہیں فارغ کیا ہے۔

corruption

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

shakeel ahmed

shakeel khan