Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، ترجمان دفتر خارجہ

افغان حکومت کو علاقائی شراکت داروں کی مشاورت کے بغیر تسلیم نہیں کریں گے، افغانستان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے، پاکستان
اپ ڈیٹ 29 اگست 2024 04:42pm

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کالعدم خوارج ٹی ٹی پی سے مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، افغان حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے، افغان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ علاقائی شراکت داروں کی مشاورت کے بغیر نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ افغان حکومت سے پاکستانی شہریوں کے قتل عام میں ملوث ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

دوسری جانب گزشتہ روز دوران پریس کانفرنس افغانستان میں برسرِ اقتدار افغان طالبان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اب تک ٹی ٹی پی کے افغانستان میں موجودگی کے ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں۔ طالبان حکومت کے چیف آف آرمی اسٹاف فصیح الدین فطرت کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنی سکیورٹی کمزوریوں کا الزام افغانستان پر نہیں لگانا چاہیے۔

ترجمان دفترخارجہ ںے مزید کہا کہ پاکستان نے بارہا افغان سرزمین کے پاکستان کے خلاف استعمال کا معاملہ اٹھایا ہے، افغانستان میں دہشت گرد گروہوں خوارج ٹی ٹی پی کی موجودگی اقوام متحدہ سمیت متعدد عالمی اداروں سے ثابت ہے، پاکستان نے افغانستان کو دہشت گردی پر انٹیلی جنس معلومات فراہم کی ہیں تاہم پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشت گردی پر انٹیلی جنس شئیرنگ کے حوالے سے معلومات جاری نہیں کرسکتے۔

بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی، 21 دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 14 اہلکار شہید

ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان متعدد رابطے کے چینلز موجود ہیں جہاں پر دہشت گردی پر شواہد کا افغانستان کے ساتھ تبادلہ کیا جاتا ہے۔

فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے، دفتر خارجہ

فلسطین میں فوری جنگ بندی کی جائے، فلسطین میں جاری ظلم کی مذمت کرتے ہیں، پاکستان کا فلسطین سے متعلق واضح مؤقف ہے، پاکستان اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات نہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں بھارت سمیت تمام رکن ممالک کے سربراہان کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں، ان میں سے کچھ دعوت ناموں ہر کنفرمیشن بھی موصول ہوئی ہے، ایس سی او سربراہان مملکت کونسل اجلاس 15 اکتوبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

آئی پی گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان اور ایران رابطے میں ہیں

ممتاز زہرا بلوچ ںے بتایا کہ آئی پی گیس پائپ لائن کے حوالے سے پاکستان اور ایران رابطے میں ہیں، چین سے حاصل شدہ قرضے طویل المدتی اور کم شرح سود ہر ہیں، پاکستان تمام چینی شہریوں اور منصوبوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان کے برطانیہ سے قریبی اور دیرینہ تعلقات ہیں۔

بلوچستان: موسیٰ خیل سمیت مختلف مقامات پر دہشتگردوں کی کارروائیوں میں 41 افراد جاں بحق

انہوں ںے مزید کہا کہ اکتوبر کے بعد سے پاکستان نے بارہا غزہ سے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے، ہم مشرق وسطی میں کسی جنگ سے بچ جانے پر یقین رکھتے ہیں، حق استصواب رائے کشمیریوں کا حق ہے، جموں و کشمیر کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے کوئی اور طریقہ اس حل کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔

مودی کے پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کے معاملے پر ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے عالمی رہنماؤں کی پروازوں کو اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کر رکھی، پاکستان اپنے تمام شہریوں کو ان ممالک کے قوانین کے احترام کا کہتا ہے جن کا وہ دورہ کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیشی عوام درپیش چیلنجز کا مقابلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ بنگلہ دیشی عوام درپیش چیلنجز کا مقابلہ خود کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، اگربنگلہ دیش کی جانب سے کسی قسم کی مدد درخواست کی گئی تو مثبت جواب دیں گے، پاکستان بنگلہ دیشی عوام کے لیے بھرپور احترام کے جذبات رکھتا ہے پاکستان یقین رکھتا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام اپنے مسائل کو خود حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ افغان حکومت کو تسلیم کرنے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ اپنے علاقائی شراکت داروں کی مشاورت سے کریں گے، اقوام متحدہ کا بین الاقوامی کنونشن برائے خاتمہ نسلی امتیاز موجود ہے پاکستان نے اس کمیٹی کو اپنے مشاہدات سے آگاہ کیا ہے ہم اس عالمی کنونشن پر عمل درآمد کے لیے پُرعزم ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ ںے کہا کہ آصف مرچنٹ کے حوالے سے امریکی انتظامیہ سے معلومات کے منتظر ہیں۔

دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی ملکی اداروں کو بدنام کرنے کی ایک اور سازش بے نقاب

بلوچستان میں دہشت گردی کی وارداتوں پر ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے پُرعزم ہے۔

afghanistan

Israel

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

Palestine

Mumtaz Zahra Baloch

Terrorism in Pakistan

mumtaz zehra baloch

balochistan terror attacks