Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے
شائع 29 اگست 2024 01:07pm

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محوس کیے گئے۔

پشاور، مردان، ملاکنڈ، چارسدہ، صوابی، اپردیر اور ایبٹ آباد میں سوات، شمالی وزیرستان میں زلزلے کے جھٹکے حسوس کیے گئے جبکہ وادی نیلم، اٹھ مقام سمیت کیرن، اپرنیلم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے پنجاب کے شہروں ملتان، بھلوال، پھالیہ، خوشاب، ساہیوال اور گردونواح میں بھی محسوس کیے گئے۔

اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے نکل آئے

آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر آگئے تاہم زلزلے سے ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز ہندو کش ریجن تھا اور زلزلے کی گہرائی 215 کلومیٹر تھی۔

اسلام آباد

خیبر پختونخوا

earthquake

Earthquakes