Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سکھر ملتان موٹروے پر ٹرک اور کار میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، پولیس
شائع 23 اگست 2024 08:39am

پنوعاقل میں سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر مادی، حادثے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

سکھر پولیس کے مطابق حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر پنوعاقل میں دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں کار میں سوار خاتون سمیت 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئی۔

سکھر ملتان موٹروے پر بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق

فیصل آباد میں ٹرک ٹکر مارنے کے بعد کار کے اوپر ہی الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

خان پور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

پولیس کا کہنا تھا کہ کار سوار افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی تاہم زخمی اور لاشوں کو ایمبولینس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پنوعاقل منتقل کردیا گیا۔

traffic accident

sindh

Road Accident

Pano Aqil

truck hit car

sukkur multan moterway m5