Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

خان پور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق

حادثات کے دوران 6 افراد شدید زخمى بھی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 22 اگست 2024 02:11pm

پنجاب کے شہر خان پور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 6 افراد شدید زخمى ہوگئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پہلا حادثہ خان پور کے علاقے چاچڑاں شریف بے نظیر پل کے قریب پیش آیا جہاں موٹر سائیکل کھڑى ٹریکٹر ٹرالی سے جا ٹکرائی۔

حادثے میں ایک نوجوان اور 2 بچوں سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 افراد شدىد زخمی ہوئے جبکہ جاں بحق ہونے والے 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

خان پور: موٹروے ایم 5 پر خوفناک حادثہ، 13 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

لورالائی میں تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹرسائیکل پر الٹ گیا، 3 افراد جاں بحق

دوسرا حادثہ ظاہر پیرروڈ شیخ زید اسپتال کے قریب ہوا، جہاں پرتیز رفتارى کى وجہ سے مزدا اور کار میں تصادم ہوگیا، حادثے مىں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوئے۔

حادثے مىں خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے، جاں بحق افراد میں 25 سالہ نوید، 27 سالہ شکیل جبکہ زخمیوں میں 6 سالہ تانیہ، 4 سالہ عابد، 18 سالہ مصطفٰی شامل ہیں۔

کار میں سوار جاں بحق دونوں افراد سگے بھائی تھے جبکہ لاشوں اور تمام زخمیوں کو تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

punjab

traffic accident

Road Accident

death casualties

khanpur