Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا
اپ ڈیٹ 22 اگست 2024 11:31am

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائز وال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائز وال کی تنصیب کے خلاف درخواست جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

انٹرنیٹ کی بندش سے پریشان ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا دفتر پاکستان سے منتقل کرنے لگیں

یاد رہے کہ 15 اگست کو ایوان بالا سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے ملک میں انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے کا مسئلہ 2 ہفتوں میں حل کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

بعد ازاں گزشتہ روز فری لانسنگ پلیٹ فارم فائیور نے اپنے صارفین کی جانب سے انٹرنیٹ کے ممکنہ تعطل کی شکایات موصول ہونے کے بعد پاکستان میں متعدد اکاؤنٹ کو غیر فعال کردیا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان بزنس کونسل نے خبردار کیا تھا کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیاں پاکستان سے اپنے دفاتر دوسرے ملک منتقل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہیں، جبکہ اکثر پہلے ہی ایسا کرچکی ہیں۔

انتباہ دبئی چیمبر آف کامرس کی ایک رپورٹ کے درمیان سامنے آیا تھا جس میں کہا گیا کہ جنوری تا جون 2024 کے دوران دبئی میں 3 ہزار 986 پاکستانی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، نتیجتاً پاکستان اس فہرست میں دوسرے نمبر پر آنے والا ملک بن گیا، یہ تعداد 2023 میں اسی مدت کے دوران رجسٹرڈ 3 ہزار 395 کمپنیوں کے مقابلے میں 17 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔

انٹرنیٹ بندش کےخلاف دائردرخواست کا محفوظ فیصلہ جاری

ملک بھرمیں انٹرنیٹ سروسز متاثر، موبائل کمپنیز نے ملبہ پی ٹی اے پر ڈال دیا

گزشتہ سال دبئی چیمبر آف کامرس نے 8 ہزار 36 نئے پاکستانی کاروبار رجسٹر کیے تھے۔

Lahore High Court

Slow Internet

Pakistan Internet

Internet slow

slow internet in Pakistan

Internet down in Pakistan

Pakistan's Internet Down

Internet slow in Pakistan