Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی گرفتاری غیر قانونی قرار دینے کی درخواستیں خارج

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے احکامات جاری کیے
شائع 21 اگست 2024 02:59pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلییہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کیس میں گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی درخواستیں غیر مؤثر قرار دے کر خارج کردیں جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے احکامات جاری کیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اورجسٹس بابرستارپرمشتمل ڈویژن بینچ نے توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں گرفتاری کے خلاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواست پر سماعت کی، اس دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ توشہ خانہ ریفرنس فائل ہوچکا ہے، اب ملزمان کے پاس ضمانت بعد از گرفتاری دائر کرنے کا اختیار ہے۔

وکیل سلمان صفدرنے کہا کہ عدالت نے پراسکیوشن سے کال اپ نوٹسسز سمیت 4 سوال پوچھے، عدالت پہلے ہی کال اپ نوٹسزکومبہم کہہ چکی ہے، توشہ خانہ تحائف کے کیس میں یہ دوسری کاروائی کررہے ہیں، عدالت کے سامنے بنیادی حقوق کے سوال موجود تھے پھر کیسے نیب ریفرنس دائرکر سکتے تھے۔

عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کی تفصیلات سامنے آگئیں

نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواستیں یکجا کرنے کا فیصلہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 روزہ ریمانڈ منظور

عدالت کے استفسار پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ انہوں نے جواب جمع کرا دیا تھا۔

عدالت نے توشہ خانہ گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے خارج کردیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار نے احکامات جاری کیے۔

imran khan

Islamabad High Court

bushra bibi

tosha khana case

tosha khana

justice miangul hassan aurangzeb

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE

new tosha khana case

tosha khan reference

Tosha Khana Reference 2