Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آزاد کشمیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کتنی ریکارڈ کی گئی

زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے
شائع 20 اگست 2024 09:54am

آزاد کشمیر اور گردونواح میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی بھر میں بھی زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلی کی اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں سری نگر سے 11 کلو میٹر دور سوپور کا علاقہ تھا۔

ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں 4.3 شدت کا زلزلہ

تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

مظفرآباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔

زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

سوات، اسکردو میں بھی زلزلہ

دوسری جانب سوات، اسکردو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

azad kashmir

earthquake

Muzaffarabad

Swat

Earthquakes

Skardu