Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عامر جمال کو پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کردیا

بنگلا دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی فاسٹ بولر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا
شائع 19 اگست 2024 10:38am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ سے فاسٹ بولر عامر جمال کو ریلیز کر دیا۔

بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے عامر جمال کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا مگر ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ عامر جمال کو اب نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس پر کام کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

پی سی بی نے بتایا ہے کہ عامر جمال کمر کی تکلیف سے ریکور کر رہے ہیں، اُنہیں کمر کی تکلیف کاونٹی کرکٹ کے دوران ہوئی تھی۔

بنگلادیش کیخلاف قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان ہوگیا، نئے چہرے بھی شامل

خیال رہے کہ کامران غلام اور ابرار احمد کو پہلے ہی ریلیز کیا جا چکا ہے جو پاکستان شاہینز کی جانب سے چار روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک بنگلا دیش اے کے خلاف کھیلیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 21 اگست سے جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سےکھیلا جائے گا اور یہ دونوں میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 7 ہوم ٹیسٹ میچوں کیلئے کوکابورا گیندوں کے استعمال کا فیصلہ

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول کراچی ٹیسٹ راولپنڈی منتقل کردیا گیا

بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے شان مسعود کو کپتان اور سعود شکیل کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ عبداللہ شفیق ،بابر اعظم، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمدعلی، محمد ہریرہ اور محمد رضوان اسکواڈ میں شامل ہیں، اس کے علاوہ نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

PCB

lahore

Fast Bowler

test series

Pakistan vs bangladesh

PAK vs BAN

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

amir jamal