Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیاقت بلوچ اور احسن اقبال کی ملاقات، دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت

مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا، وفاقی حکومت ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے، نائب امیر جماعت اسلامی
شائع 18 اگست 2024 11:13am

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ اور وفاقی وزیر احسن اقبال کی ملاقات کے دوران دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔

جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دھرنا معاہدہ مذاکرات پر بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد ہوگا، وفاقی حکومت ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت ہے۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ صوبے اپنی ڈگر پر ہیں، فارم 45 اور فارم 47 کا تنازع حکومتوں کو بے وقعت بنا چکا ہے۔

PMLN

Ahsan Iqbal

lahore

Jamat e Islami

Liaquat Baloch

Dharna Agreement Negotiations