Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

غزہ میں اسرائیل کے پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کرکے 2 بچوں سمیت 10 افراد کو جاں بحق اور 5 کو زخمی کردیا
شائع 18 اگست 2024 09:06am

غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، پناہ گزین کیمپوں اور گھروں پر حملوں میں مزید 34 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق زاوئدہ میں گھر پر میزائل حملے میں ایک ہی خاندان کے 17 افراد شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 40 ہزار 74 ہوگئی جبکہ 92 ہزار 537 افراد زخمی ہیں۔

ادھر مغربی کنارے کے علاقے جنین میں کار پر ڈرون حملے میں 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیل نے جنوبی لبنان میں فضائی حملہ کرکے 2 بچوں سمیت 10 افراد کو جاں بحق اور 5 کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے شہر نباتیہ میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔

جنوبی و وسطی غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 10 بچوں سمیت 20 فلسطینی شہید

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مقامی حکام کی جانب سے فوری طور پر جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے جبکہ اسرائیل کے طائر کے علاقے میں ڈرون حملے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ کی بھرپور تیاری کی ویڈیو جاری کردی

بہت سمجھوتے کرلیے، اب اسرائیل سنجیدگی دکھائے تو بات چیت ہوگی، حماس انکار پر برقرار

دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی اور شمالی اسرائیل پر درجنوں راکٹ حملے کیے، اسرائیلی فوج کے مطابق لبنان سے 55 راکٹ فائر کیے گئے، جس میں 2 فوجی زخمی ہوئے۔

Israel

Palestine

Gaza

Israeli Air Strike

ISRAELI MISSILE ATTACK

Attack on Palestinians