Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان میں بس اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق

لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا
شائع 16 اگست 2024 08:54am

خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ شورکوٹ کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم سے 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ڈی آئی خان میں بنوں روڈ پر بس میں سوار تمام مسافر پاڑہ چنار سے زواری کی نیت سے براستہ بلوچستان ایران و عراق کی جانب روانہ تھے کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے تصادم کے باعث حادثہ پیش آگیا۔

حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 17 زخمی ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا

traffic accident

Dera Ismail Khan

Road Accident

bus and trailer collision