Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول آج سے کھل گئے

پنجاب میں سرکاری اسکول ہفتے میں 5 روزکھلیں گے، ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی
اپ ڈیٹ 15 اگست 2024 09:48am

سندھ ، پنجاب اور بلوچستان میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام سرکاری اور نجی اسکول آج سے کھل گئے جبکہ سرکاری اسکولز ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔

پنجاب

پنجاب میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسکولز آج سے دوبارہ کھل رہے ہیں، سرکاری اسکولز ہفتے میں 5 روز کھلا کریں گے۔

محکمہ تعلیم کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک سرکاری اسکولز صبح 8 بجے سے ڈیڑھ بجے کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ والے اسکولز میں پہلی شفٹ 8 سے ساڑھے 12 بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر ایک بجے سے شام 5 تک ہوگی، جمعے کو اسکولز صبح 8 سے 12 تک کھلا کریں گے۔

وفاقی وزارت تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات بڑھا دیں

ہفتے اور اتوار کو طلبہ کو چھٹی ہوگی، مرد اساتذہ پیر سے جمعرا ت صبح 8 سے 3 بجے تک اور ہفتے کے روز 9 سے 12 تک اسکول میں رہا کریں گے۔

وزیر تعلیم کے مطابق خواتین اساتذہ کو ڈھائی بجے چھٹی ہوگی کیونکہ انہیں گھر داری کرنا ہوتی ہے، اس کا نوٹیفیکشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

سندھ

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد نجی اور سرکاری سکول کھل گئے، اسکولوں میں آج سے تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ کراچی سمیت صوبہ بھر میں ڈھائی ماہ کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی اداروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو گئیں۔

سرکاری اور نجی اسکولوں کی رونقیں دوبارہ بحال ہوگئیں، ڈھائی ماہ کی چھٹیاں گزارنے کے بعد بچے اپنے والدین کے ساتھ سوتے، جاگتے، روتے، ہنستے کھیلتے اسکول پہنچے۔

تعلیمی ادروں کے کھلنے سے صبح کے اوقات میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی واپس نظر آئیں، طالب علم کا کہنا ہے کہ تعطیلات میں سیر و تفریح کی، رشتہ داروں سے ملے، ہوم ورک کیا اور اب اپنی روٹین کے مطابق واپس آگئے اور پڑھائی کریں گے۔

کراچی میں نجی اسکولوں نے سندھ حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے

وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

اساتذہ نے مختلف اسکول کی سرگرمیوں سے پہلے بچوں کی پہلے دن آنے پر حوصلہ افزائی کی۔

یاد رہے کہ بارش کی پیش گوئی کے باعث محکمہ تعلیم سندھ نے یکم اگست کے بجائے 15 اگست تک تعطیلات میں توسیع کی تھی یکم جون سے 14 اگست تک تعلیمی ادارے بند تھے۔

وزیرتعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ملک میں پہلی بار سندھ میں اساتذہ لائسنس پالیسی و دیگر اصلاحات متعارف کرائیں، صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے میں نئے تعلیمی پر ضروری قدامات مکمل کر لیے ہیں جبکہ سید سردار علی شاہ نے تدریسی عمل شروع ہونے پر طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بلوچستان

punjab

sindh

Schools

Private Schools

summer vacation

summer holidays

Schools Open