Aaj News

جمعہ, اپريل 04, 2025  
05 Shawwal 1446  

پنجاب یونیورسٹی نیب ریفرنس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی

نیب نے بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس بند کرنےکی درخواست دائر کردی
شائع 12 اگست 2024 01:52pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

**نیب لاہور نے پنجاب یونیورسٹی میں بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس بند کرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دائر کردی۔

نیب نے بدعنوانیوں کےخلاف ریفرنس بند کرنےکی درخواست دائرکردی۔ نیب لاہورنے ریفرنس واپس لینے کی درخواست احتساب عدالت میں دائر کی۔

پنجاب یونیورسٹی میں بدعنوانیوں کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس میں ڈاکٹر مجاہد، خان راس، دیبہ اختر، حسن مبین سمیت دیگر کو بطور ملزم نامزد کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ ریفرنس کا جائزہ لیا، ملزمان کے خلاف شوائد موجود نہیں ہیں۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عدالت نیب ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرے۔

NAB

punjab

Punjab Government