Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا گیا

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جبکہ واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے، پولیس
شائع 11 اگست 2024 09:17am

پشاور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خاتون کو 3 بیٹیوں اور ایک بیٹے سمیت قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے شاہ پور میں پیش آیا، جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے 3 لڑکیوں اور ایک خاتون سمیت 5 افراد کو قتل کردیا گیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

قتل ہونے والوں میں 40 سالہ نورین، 18 سالہ یاسر، 19 سالہ نایاب، 12 سالہ ھنی اور 15 سالہ جوریہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون نورین سوات سے تعلق رکھنے والے فیصل نامی شخص کے ساتھ اپنے شوہر کو قتل کرنے کے الزام میں حالیہ دنوں میں جیل سے رہا ہوئی تھی۔

پشاور میں پولیس چوکی پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ، اہلکار جاں بحق

پشاور میں فائرنگ سرکاری افسر اور پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور میں صحافی کے گھر پر فائرنگ، بیٹا جاں بحق، بھائی زخمی

پولیس کے مطابق واقعہ مقتولہ کے شوہر کے قتل کا ردعمل لگتا ہے۔

firing

خیبر پختونخوا

peshawar

Peshawar Firing

law and order situation