Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جشن آزادی: پی آئی اے کا اندرون ملک فضائی سفر پر رعایت کا اعلان

مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، ترجمان پی آئی اے
شائع 09 اگست 2024 10:22am

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے جشن آزادی کے موقع پر مسافروں کے لیے خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 فیصد رعایت دے دی۔

رعایت کا اعلان کر دیا۔**

ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائنز نے اندرون ملک فضائی سفر پر 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے، مسافر فوری طور پر رعایتی کرائے کے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

ترجمان پی آئی کے کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹ 14 اگست کو سفر کے لیے مؤثر ہوں گے۔

پی آئی اے نے عمرہ زائرین کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا

پی آئی اے نے سعودی عرب جانے والوں کیلئے کرائے کم کردیے

پی آئی اے نے ٹورنٹو سے پاکستان کے لیے بھی 14 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے جبکہ 14 اگست تک خریدے گئے ٹکٹس پر 14 نومبر تک سفر کیا جا سکے گا۔

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

independence day

Pakistan International Airlines

pia fare

Reduction in fares