Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مینڈیٹ چور وزرا الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بے شرمی سے دفاع کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف

عمران خان ایک سال سے اسی جیل میں ہیں جہاں شریف خاندان کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے، پی ٹی آئی رہنما
شائع 08 اگست 2024 01:12pm

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مینڈیٹ چور وزرا الیکشن ایکٹ کے کالے قانون کا بے شرمی سے دفاع کر رہے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا تھا کہ دھڑن تختہ شیخ حسینہ کا ہوگیا اور اوسان ن لیگ کے خطا ہوگئے، جعلی فارم 47 سرکار کا خاتمہ قریب ہے اس لیے الٹے سیدھے بیانات دے رہے ہیں، مینڈیٹ چور سرکار پی ٹی آئی کی عوامی طاقت سے خائف ہے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان اسی جیل میں جعلی مقدمات کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں جس جیل سے 2 بار شریف خاندان ڈیل کر کے رہ فرار اختیار کر چکا ہے، جعلی وزرا کے جعلی لیڈر جیل میں تمام سہولیات کے باوجود ڈیل کرکے لندن بھاگ گئے تھے، عمران خان ایک سال سے اسی جیل میں ہیں جہاں شریف خاندان کے پلیٹ لیٹس گرتے تھے۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل میں بھی عوام کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں۔

Nawaz Sharif

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor