Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکا، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے

سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا
شائع 07 اگست 2024 10:17am

سندھ ہائیکورٹ کے نیو بار روم کی کینٹین میں گیس لیکج سے دھماکا ہو گیا، جس کے باعث نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

کراچی میں سندھ ہائیکورٹ نیو بار روم کی کینٹین میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے کے بعد نیو بار روم اور کینٹین کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے سے سندھ ہائیکورٹ بار روم کی دیواروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، بظاہر لگتا ہے دھماکا کینٹین میں گیس لیکج کے باعث ہوا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سندھ ہائیکورٹ کی سیکیورٹی ٹیم نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا، جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ سندھ ہائیکورٹ پہنچ گیا اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ نیو بار روم میں دھماکا صبح سوا 6 بجے ہوا، رات سے کینٹین میں گیس لیک ہو رہی تھی۔

ڈی آئی جی اسد رضا نے کہا کہ صبح عملے نے بجلی کا سوئچ آن کیا تو دھماکا ہو گیا، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے بعد دھماکے کی نوعیت واضح ہو گی۔

karachi

Blast

Sindh High Court

gas leakage blast