Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : بینک میں ایک کروڑ کی ڈکیتی، عملے اور گارڈز کو 30 منٹ تک یرغمال بنایا

بینک کے آپریشن منیجر کی مدعیت میں مقدمہ درج، 24 گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے
اپ ڈیٹ 06 اگست 2024 10:06pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد کے تھانہ ہمک کی حدود میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ملزمان ایک کروڑ روپے سے زائد رقم لے اُڑے اور چوبیس گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان گرفتار نہ ہوسکے۔

بینک کے آپریشن منیجر کی مدعیت میں تھانہ ہمک میں مقدمہ کر لیا گیا، مقدمہ کے مطابق 6 ملزمان اسلحے کی نوک پر عملے کو یرغمال بنا کر بینک لوٹ کر فرار ہوگئے۔

لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث لڑکا اور لڑکی گرفتار

مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے بینک عملے اور گارڈز کو 30 منٹ تک یرغمال بنا کر رکھا۔

واردات کے بعد پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہے، 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود کوئی ملزم گرفتار نہ ہوسکا۔

اسلام آباد

Robbery

Crime

islamabad police