Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جامشورو اور شجاع آباد میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق

ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہوا جبکہ کالی پل کے قریب 2 موٹر سائیکلیں ٹکراگئیں

جامشورو اور شجاع آباد میں 2 مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جامشورو

سندھ کے شہر جامشورو میں ایم نائن موٹروے پر مسافر کوچ اور ٹرالر میں تصادم ہو گیا، حادثے میں ایک مسافر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس اور ریسکو عملہ پہنچ گیا، جہاں سے جاں بحق اور زخمی مسافروں کو نوری آباد ٹراما سینٹر منتقل کردیا گیا۔

جامشورو میں مسافرکوچ اور ٹریلر میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

حادثے کے سبب موٹروے پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو کر رہ گئی، حادثہ پھلسن کے باعث پیش آیا جبکہ مسافر کوچ کراچی سے سکھر جارہی تھی۔

شجاع آباد

دوسری جانب پنجاب کے شہر شجاع آباد میں کالی پل کے قریب 2 تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق شخص کی شناخت 30 سالہ مزمل کے نام سے ہوئی ہے، زخمی ہونے والوں میں محمد اظہر، عبدالقادر اور محمد احسان شامل ہیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔

punjab

traffic accident

sindh

jamshoro

Road Accident

Shujabad