Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

جوبائیڈن کی اسرائیلی وزیر اعظم کو فون کال، جنگ بندی کی ہدایت

واشنگٹن سے امداد کی امید نہ رکھیں، امریکی صدر
اپ ڈیٹ 03 اگست 2024 06:20am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

امریکی صدر جوبائیڈن کی نیتن یاہو کے ساتھ اٹیلفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی صدر نے انہیں سخت ہدایت جاری کی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے جنگ بندی کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کی تعریف کرنے پر مسجد اقصیٰ کے امام کو گرفتار کرلیا

اس حوالے سے ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن نے جمعرات کو اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا وہ مشرق وسطیٰ میں تشدد کے بڑھنے پر بہت فکر مند ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں حماس کے ایک سرکردہ رہنما کی ہلاکت سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے لیے مذاکرات کی کوششوں کو مدد نہیں ملی۔

اس رابطے میں بائیڈن نے نیتن یاہو سے سختی کے ساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاملہ جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔

امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ صدربائیڈن نے اسرائیل کی جانب سے مزاحمتی گروپوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

امریکی عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ صدر بائیڈن نے نیتن یاہو سے کشیدگی روکنے کی ہدایت کی، اور کہا کہ واشنگٹن سے امداد کی امید نہ رکھیں۔

Israel

Joe Biden

Palestine

USA

Benjamin Netanyahu