Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں امیر قطر کی روایتی ’عقال‘ کے بغیر تصویر وائرل

تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی
شائع 02 اگست 2024 08:34pm
تصویر بشکریہ ایکس
تصویر بشکریہ ایکس

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ آج قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ادا کردی گئی۔

واضح رہے اسماعیل ہنیہ بدھ کے روز ایرانی دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے، وہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران میں موجود تھے۔

دوحہ میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں حماس کی قیادت سمیت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

وہیں سوشل میڈیا پر اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں شریک امیر قطر کی ایک تصویر نے سوشل میڈیا صارفین کی خاص توجہ حاصل کی، تصویر میں دیکھا گیا کہ امیر قطر نے اپنے سر پر روایتی عرب عقال نہیں پہنا ہوا۔

امیر قطر کی روایتی عرب عقال نہ پہنے کی وجہ کیا؟

عرب میڈیا کے مطابق عرب روایات میں اگر کوئی سوگوار شخص جنازے کے دوران سر سے عقال اتار دے تو اس انتقال کو اپنا ذاتی نقصان سمجھتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے جنازے میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے سر سے عقال اتار دیا تھا۔

Israel

Iran

qatar

Sheikh Tamim Bin Hamd Al Sani

Ismail Haniyeh

Ismail Haniyeh Killed