Aaj News

جمعرات, جنوری 02, 2025  
01 Rajab 1446  

اسرائیل پر جنگ کے سائے، کئی ممالک نے اپنی فضائی پروازیں منسوخ کردیں

تل ابیب کے ائیرپورٹ پر اسرائیل چھوڑنے والوں کا رش لگ گیا
شائع 02 اگست 2024 07:30pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

اسرائیل پر جنگ کے سائے منڈلانے لگے جس کے باعث دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے وہاں حملے کے خدشے کے پیش نظر پروازیں منسوخ کردیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں نے سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر اسرائیل کیلئے پروازیں منسوخ کردی ہیں۔

اسرائیل کے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافر پھنسے ہیں، اسرائیل کی کارروائی سے خوفزدہ یونائیٹڈ ایئر لائنز اور ڈیلٹا نے اسرائیل کیلئے تمام پروازیں منسوخ کیں۔

ایران نے اسرائیل پر حملے کی تیاریاں شروع کر دیں

وہیں جرمنی کی فضائی کمپنی لفتھانسا گروپ نے بھی تل ابیب کیلئے فلائٹ آپریشن کا عمل روک دیا ہے، اس کے علاوہ سوئس، برٹش ایئرلائنز، آسٹرین ایئرلائنز اور ایئرانڈیا کی اسرائیل جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسرائیل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ تک کیسے پہنچا؟

یہ منسوخی سفارت کاروں کے ان خدشات پر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حالیہ صیہونی حملوں کے بعد علاقائی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

واضح رہے گزشتہ دنوں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں اسرائیلی حملے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایران نے اسرائیل کےخلاف جوابی کارروائی اور تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔

Israel

Iran

Palestine

War

Ismail Haniyeh

FLIGHTS CANCELED