Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نمازجنازہ ادا، وزیر اعظم و دیگر ارکان قومی اسمبلی شریک

غائبانہ نماز جنازہ میں اسمٰعیل ہنیہ کی مٖغفرت کی دعا کی گئی، ان کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے
شائع 02 اگست 2024 02:51pm

پارلیمنٹ ہاؤس میں حماس کے شہید سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر ارکان قومی اسمبلی نے شرکت کی۔

2 روز قبل ایران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس میں ادا کی گئی۔

اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی وزراء اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، اس کے علاوہ نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں میڈیا نمائندگان اور پارلیمنٹ ملازمین نے بھی شرکت کی۔

غائبانہ نماز جنازہ میں اسماعیل ہنیہ کی مٖغفرت کی دعا کی گئی، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ملک بھر میں آج سوگ منایا جارہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی متفقہ قرارداد منظور

یاد رہے کہ آج قومی اسمبلی میں حماس رہنما اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی تھی۔

وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسمبلی اجلاس کے دوران اسمعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی، قرارداد میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسرائیلی مظالم کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے ہیں، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے، یہ ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے۔

قرارداد کے مطابق یہ ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے اور اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ساتھ ہی یہ ایوان غزہ میں فی الفور سیز فائر کا مطالبہ کرتا ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے قطر پہنچ گئے، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی آج قطر میں تدفین کی جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ 31 جولائی کو فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا، حماس نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسماعیل ہنیہ کو یہودی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا جس کا بدلہ لیا جائے گا۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیتی پوسٹنگ پر پابندی، ترکی نے ’انسٹاگرام‘ پر پابندی عائد کردی

اسرائیلی حملے میں شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی

فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف آبدیدہ ہوگئے

قومی اسمبلی اجلاس کے آغاز پر جمشید دستی نے فلسطین زندہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے، بعد ازاں حماس کے سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، مولانا مصباح الدین نے دعائے مغفرت کرائی۔

اسلام آباد

Iran

Palestine

parliment house

PM Shehbaz Sharif

Ismail Haniyeh

ISMAIL HANYA

Ismail Haniyeh Killed

ISMAIL HANIYA