Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی حملے کا خدشہ، امریکا سمیت مختلف ممالک نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کر دیں

انڈیا، اٹلی، جرمنی، بیلجیئم، سوئزرلینڈ، امریکا اور ڈیلٹا میں آپریٹ ہونے والی ایئر لائنز نے حملوں کے خدشے کے پیش نظر فیصلہ کیا
شائع 02 اگست 2024 01:46pm

اسرائیلی حملے میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد ایران اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے تل ابیب پر حملوں کے خدشے کے پیش نظر کئی ممالک کی ائیر لائنز نے اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق بھارت کی ایئر انڈیا، اٹلی، جرمنی، بیلجیئم، سوئزرلینڈ، امریکا اور ڈیلٹا میں آپریٹ ہونے والے ایئر لائنز نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔

اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کی گئی ہے کہ بھارت کی ائیر انڈیا، اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز، جرمنی کی لفتھانسا ائیرلائن، بیلجیئم کی برسلز ائیرلائن، سوئزرلینڈ کی سوئس ائیر لائن اور امریکا کی یونائیٹڈ اور ڈیلٹا ائیرلائنز شامل ہیں جنہوں نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کیں۔

علاوہ ازیں جرمنی اور سوئزرلینڈ کی ائیرلائنز نے 8 اگست تک جب کہ اٹلی کی آئی ٹی اے ائیر ویز نے 6 اگست تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔

Israel

Iran

Palestine

America