Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا گیا

بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے
شائع 28 جولائ 2024 11:44am

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جسے ناکام بنادیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں شمشتو پولیس چوکی پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا جبکہ پولیس نے جوابی کارروائی میں حملے کو پسپا کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے چوکی پر پولیس اہلکار الرٹ تھے، بھر پور جوابی کارروائی سے دہشت گرد فرار ہوگئے جبکہ حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیبر پختونخوا

peshawar

peshawar police

check post attack

police check post

POLICE CHECKPOST