Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کرم میں شرپسندوں کا پولیس اسٹیشن پر حملہ، اے این پی کا خصوصی امن جرگہ تشکیل

حملے میں 1 اہلکار شہید ہو گیا ہے، جبکہ 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں
اپ ڈیٹ 27 جولائ 2024 06:31pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

خیبر پختونخواہ کے ضلع کرم میں پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ جب کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا نے خصوصی امن جرگہ تشکیل دے دیا ہے۔

سینٹرل کرم میں شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ سینٹرل کرم کے سرپاخ تھانے پر کیا گیا ہے۔

جبکہ حملے میں 1 پولیس اہلکار نے جام شہادت نوش کیا ہے، جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کرم کشیدگی، عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا نے خصوصی امن جرگہ تشکیل دے دیا

پشاور : اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے جرگے کو امن کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

امن جرگے کی سربراہی صوبائی نائب صدر شاہی خان شیرانی کریں گے، جب کہ دیگر اراکین میں سابق ایم پی اے نثار مومند، شیخ جہانزادہ، سابق ایم این اے پیر حیدر ، ایاز وزیر، نثار علی خان داوڑ، سابق ایم پی اے گل صاحب خان خٹک، شاہ حسین شینواری، ایوب آفریدی اور ابن علی شامل ہیں۔

جرگہ کرم میں پارٹی کی ضلعی تنظیم کے ساتھ مل کر قیام امن کیلئے کوشش کرے گا، اس مقصد کیلئے فریقین سے ملاقاتیں کرکے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ کی کرم میں دہشتگردی کی مذمت

وفاقی وزیرداخلہ کی ضلع کرم میں دہشتگردوں کے تھانے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے حملے میں شہید ایف سی اہلکار اخسان کو خراج عقیدت پیش کیا ۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکار کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار بھی کیا، کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ایف سی کے افسروں اور جوانوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، شہادت کا بلند رتبہ پانے والے ایف سی اہلکار اخسان کو سلام پیش کرتے ہیں، شہید ایف سی اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

خیبر پختونخوا

attack

police station

Kurram Agency

ONE MARTYRED