Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسرائیلی وزیراعظم سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات

وقت بتائے گا ہم ڈیل کے کتنے قریب ہیں، نیتن یاہو
شائع 26 جولائ 2024 11:41pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

فلوریڈا:اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات میں کہا کہ اسرائیل سے متعلق کملا ہیرس کا بیان ہتک آمیز تھا۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا نیتن یاہو سے کبھی خراب تعلق نہیں رہا۔

ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کو فوری رہا ہونا چاہیے۔

وہیں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وقت بتائے گا ہم ڈیل کے کتنے قریب ہیں۔

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ روم میں بات چیت کے لیے وفد بھیجوں گا۔

واضح رہے اسرائیلی وزیر اعظم سے ملاقات سے قبل ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ نے کہا تھا کہ اسرائیل کو فوری طور پر غزہ جنگ ختم کردینی چاہیے۔

Israel

Donald Trump

USA

Benjamin Netanyahu

MeetUp