Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

عمران خان کے اعتراف کے باوجود سزا میں سستی کی جارہی ہے، مریم اورنگزیب

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے منصوبہ بندی سے ریاست پر حملہ کیا، سینئر صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 06:28pm

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مجرم کو قانونی لاڈلہ نہیں بنایا جاسکتا، بانی پی ٹی آئی کے اعتراف کے باوجود سزا میں سستی کی جارہی ہے، اعتراف کرنے والے کو سزا سنائی جانی چاہیئے، مریم اورنگزیب کہتی ہیں، عمران خان نے ریاست پر حملہ کیا اور آج بھی حملہ آور ہیں، انہوں نے منصوبہ بندی سے ریاست پر حملہ کیا، ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے، سیاست کو گند سے پاک کرنا پڑے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئے سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے اعتراف پر حیرت نہیں ہوئی، عمران خان نے کہا 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی، انہوں نے ریاست پر حملہ کیا اور حملے کرتا رہا، سابق وزیراعظم نے ڈی چوک پر قبریں کھودی گئیں۔

بنوں واقعے پر عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کردیں

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک جلانے کے لیے تاریخی دی جاتی رہی ہیں، منصوبہ بندی کے تحت ریاستی اداروں پر حملہ کیا، 2018 میں آر ٹی ایس بیٹھا کر اقتدار پر مسلط کیا گیا، بانی پی ٹی آئی ملک کو مفلوج کرکے گئے، اقتدار سے نکالا تو کہا گیا کہ امریکی سازش ہوئی۔

میرے خلاف جی ایچ کیو پر احتجاج کیلئے اکسانے کا بیانیہ بنایا گیا ہے، عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ

پی ٹی آئی دور میں لائن لگا کر ایک کلو چینی ملتی تھی، ملک کو تباہ کرنے کے لیے آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے، زمان پارک دہشت گردی کا اڈا بنا ہوا تھا، پیٹرول بم بنانے کی تربیت دی جاتی تھی، انہوں نے کہا تھا کہ ملک کے 3 ٹکڑے ہوں گے، موصوف کہتے ہیں مجھے ہاتھ لگایا تو چھوڑوں گا نہیں۔

میں تاریخی واقعات دہرارہی ہوں، وہ شخص مسلسل ریاست پر حملہ آور ہے، ہم نے 200 پیشیاں بھگتیں، آگ نہیں لگائی، حملے نہیں کیے، مجھے پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت کہتے ہوئے افسوس ہوتا ہے، انہوں نے کرنل شیرخان کی یادگار جلائی، جی ایچ کیو پر حملہ کیا، کہتے ہیں احتجاج کرنا ہمارا حق ہے، پرامن مظاہرین نے میانوالی ایئر بیس پر حملہ کیا، وہ گناہ کرکے تسلیم بھی کرتا ہے، ملک کے ساتھ خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔

موصوف نے 190 ملین پاؤنڈ کا بھی اعتراف کیا ہے، پہلے سائفر لہرایا پھر کہا کہ کاغذ کا ٹکڑا تھا، کہتے ہیں میری گھڑی میری مرضی، ہم پر ڈیجیٹل دہشت گردی ہورہی ہے، اعتراف کے باوجود سزا میں سستی کی جارہی ہے، کیا ریاست پر حملہ کرنا انقلابی پن ہے، حملہ کرنا دہشت گردی ہے، جودہشت گرد نہ کرسکے وہ انہوں نے کیا ہے۔

عمران خان کا اعترافی بیان معافی کی جانب قدم ہے، خواجہ آصف

سیاسی اور دہشت گرد جماعت میں فرق ہوتا ہے، سیاست کو گند سے پاک کرنا پڑے گا، انتشاری ٹولہ دوبارہ سے متحرک ہوگیا ہے، موصوف پولی گرافکس ٹیسٹ دینے کو تیار نہیں، مجرم کو قانونی لاڈلہ نہیں بنایا جاسکتا، اعتراف کرنے والے کو سزا سنائی جانی چاہیئے، ملزمان کو ریلیف نہیں ملنا چاہیئے، ان پر قانون لاگو نہیں ہوتا تو کسی پر بھی لاگو نہیں ہوتا۔

PMLN

imran khan

lahore

Maryam Aurangzeb

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

MAY 9 CASES

marriyam aurangzeb