Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بشریٰ بی بی کی نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

بشریٰ بی بی پر مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کیلئے دائر درخواست پر پنجاب پولیس و اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 09:34pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات اور نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کی درخواست پر وزارت داخلہ، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)، پولیس اور نیب کو نوٹسسز جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی مقدمات کی تفصیلات اور کسی نئے کیس میں گرفتار نہ کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایت کی کہ آپ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد سے تفصیلات لے کر عدالت کو جمع کرائیں، نیب کو میں نوٹس کرکے تفصیلات مانگ لیتا ہوں۔

بنوں واقعے پر عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کردیں

ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے سے آئندہ سماعت تک تفصیلات لی جائے۔

بشریٰ بی بی کی مقدمات، انکوائریز کی تفصیلات فراہمی کیلئے درخواست پر اعتراض ختم

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 2 دن قبل بشری بی بی نے لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے اور نئے کیس میں گرفتاری روکنے کی درخواست دائر کردی تھی۔

بشریٰ بی بی پر مقدمات اور انکوائریز کی درخواست پر پنجاب پولیس، اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب

لاہور ہائیکورٹ نے سابق خاتون اول بشریٰ بی بی پر درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے دائر درخواست پر پنجاب پولیس اور اینٹی کرپشن سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 26 جولائی تک ملتوی کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کے بعد مقدمات درج کیے جارہے ہیں، بشریٰ بی بی کے خلاف پنجاب میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہی، بشریٰ بی بی کے خلاف اینٹی کرپشن، نیب اور ایف آئی اے میں انکوائری کی تفصیلات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی عدالت تمام اداروں کو مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور کسی بھی خفیہ مقدمہ میں بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی خفیہ مقدمات میں ممکنہ گرفتاری رکوانے کی درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 26 جولائی تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ 22 جولائی کو سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے اپنے خلاف درج مقدمات اور انکوائریز کی تفصیلات کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

توشہ خانہ نیا ریفرنس: عمران خان اوربشریٰ بی بی کا مزید 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل خرم لطیف کھوسہ کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

انہون نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ ہوں، عمران خان نے ہمیشہ آئین اور قانون کی حکمرانی کی بات کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کیسز سیاسی بنیادوں پر بنائے جارہے ہیں۔

بشری بی بی نے استدعا کی کہ عدالت ان پر درج مقدمات اور انکوائری کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک بشریٰ بی بی کی پنجاب کے کسی مقدمے میں گرفتاری نہ ڈالی جائے۔

بشریٰ بی بی نے مقدمات، انکوائری کی تفصیلات کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

23 جولائی کو لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی مقدمے کی تفصیلات فراہم کرنے اور پنجاب کے کسی خفیہ مقدمے میں گرفتاری رکوانے کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کر تے ہوئے اپیل کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی تھی۔

Justice Amir Farooq

Islamabad High Court

Lahore High Court

bushra bibi

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE

بشریٰ بی بی کی گرفتاری

عمران خان کی اہلیہ پر مقدمات

بشریٰ بی بی کے خلاف نئے کیسز