Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی، بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے، صوبائی وزیر
اپ ڈیٹ 24 جولائ 2024 06:28pm

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی، عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان 2 بار ملک سے بھاگ چکے ہیں، سیاسی رہنما، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف کا کہنا تھا کہ علی بابا 40 چوروں کو پی ٹی آئی کی مقبولیت برداشت نہیں ہو رہی، مینڈیٹ چورسرکار پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائیں ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والوں میں سے نہیں، پی ٹی آئی ایک نظریے کا نام ہے اور نظریہ کبھی ختم نہیں ہوتا، عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان 2 بار ملک سے بھاگ چکے ہیں۔

بنوں واقعے پر عمران خان نے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایات جاری کردیں

بیرسٹر سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ 20 ماہ سے پابندیوں اور صعبوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پی ٹی آئی کے خلاف ہر قسم کی سازشوں، غیر آئینی اور غیر قانونی اقدامات کے باوجود مسلسل آضافہ ہورہا ہے، ہم اسی ملک میں رہ کر تمام مظالم اور غیر آئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی اور ملک سے کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی، تاریخ میں پابندیوں سے کبھی بھی کسی سیاسی جماعت یا تحریک کا خاتمہ نہیں ہوا۔

امریکا کا پی ٹی آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور رہنماؤں کی گرفتاری پر اظہارِ تشویش

حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کا ’اصولی فیصلہ‘ کرلیا ہے، عطا تارڑ

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے فیصلے کا شمار جعلی سرکار کے سب بڑے احمقانہ فیصلوں میں ہوگا، اگر مینڈیٹ چور وفاقی کابینہ نے آج پی ٹی آئی پر پابندی کا بے اصولی فیصلہ کیا تو اگلی باری ن لیگ اور پھر دوسروں کی ہوگی۔

بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ سیاسی رہنما، کارکنوں اور میڈیا پر پابندی لگانا مسلم لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، پابندی لگانے سے سیاسی جماعت کا خاتمہ ممکن نہیں، پی ٹی آئی پر پابندی لگا کر جعلی حکومت اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔

PMLN

خیبر پختونخوا

imran khan

peshawar

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

PTI Ban

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor

Ban on PTI