Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا

فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا، عمران خان
اپ ڈیٹ 23 جولائ 2024 06:54pm

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے لاہور پولیس کی 9 مئی مقدمات کے حوالے سے تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا، تفتیش کے دوران پولیس نے سابق وزیر اعظم سے مختلف سوالات کیے گئے۔ عمران خان نے آج پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔

لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم ڈی ایس پی جاوید اصف کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی، جیل میں تفتیش کے دوران بانی پاکستان تحریک انصاف نے ابتدائی طور پر سوالات کے جواب دینے سے انکار کیا اور کہا مجھے پولیس پر اعتبار نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تفتیشی ٹیم کے سربراہ ڈی ایس پی جاوید آصف نے عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ پولیس کے تفتیشی افسران سے تعاون کریں، ہم آپ کے ساتھ انصاف کریں گے۔

ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے۔

تفتیش کے دوران سابق وزیر اعظم نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے) کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بہت سے اداروں کے زیر تفتیش ہوں، فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا، مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا‘۔

واضح رہے کہ پی ایف ایس اے کی ٹیم نے عمران خان کی پولی گرافک، وائس میچنگ اور فوٹوگرامیٹری ٹیسٹ کرنے تھے۔

تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس کی تفتیشی ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تفتیشی ٹیم سے تعاون کرنے سے انکار کیا تھا۔

rawalpindi

اسلام آباد

imran khan

adiala jail

MAY 9 RIOTS

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

9 May Cases

Adiayala Jail

MAY 9 CASES