بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعے پر سیاست کر رہے ہیں، بیرسٹر سیف
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعے پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، خیبرپختونخوا دہشت گردی سے پہلے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ بعض مسترد شدہ سیاسی ڈرامے باز بنوں واقعے پر سیاست کی ناکام کوشش کر رہے ہیں، انتشار کی سیاست کرنے والوں کے منفی عزائم سے عوام باخبر ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بنوں کی صورتحال کو مسلسل مانیٹر کررہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ واقعے کے فوری بعد وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے تمام مصروفیات چھوڑ کر بنوں کے معاملات پر توجہ دی ہوئی ہے، بنوں میں کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی روک تھام صوبائی حکومت کی اولین ترجیح رہی، بنوں انتظامیہ مسلسل علی امین گنڈا پور کو آگاہ کررہے ہیں۔
بنوں میں فائرنگ پی ٹی آئی کے لوگوں نے کی، جس سے بھگڈر مچی، وفاقی حکومت
ان کا مزید کہنا تھا کہ مقامی انتظامیہ اور سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کے مذاکرات چل رہے ہیں، مذاکرات کا عمل شروع ہوتے ہی بنوں میں امن بحال ہوا، سماجی عمائدین اور انتظامیہ پر مشتمل کمیٹی علاقے میں دیر پا قیام امن کو یقینی بنائے گی، سماجی عمائدین پر مشتمل کمیٹی کی جلد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات متوقع ہے۔
بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، سیکیورٹی فورسز کے 8 اہلکار شہید
بنوں میں ایک اور حملہ، چیک پوسٹ پر نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر قائم کمیشن بہت جلد واقعے کے حوالے سے انکوائری رپورٹ جمع کرے گا، خیبرپختونخوا دہشت گردی سے پہلے متاثر ہے اور کسی بھی بڑے سانحے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، عوام شدت پسندی کے خاتمے کے لیے صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ سے تعاون کریں۔
Comments are closed on this story.