Aaj News

منگل, جنوری 07, 2025  
07 Rajab 1446  

کراچی میں بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہریوں کولوٹنے والا 6 رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان میں علی رضا، ظفر اقبال، حیدر، عبدالرحمن، لیاقت اور عابد شامل ہیں، پولیس
شائع 19 جولائ 2024 02:59pm

کراچی میں بینک سے رقم لے کرنکلنے والے شہریوں کولوٹنے والا 6 رکنی ڈکیت گروہ پکڑا گیا۔

تھانہ لانڈھی پولیس نے ٹیکنیکل بنیاد پرکارروائی کرکے ڈکیت گروہ کو گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق گروہ کا سیکڑوں ڈکیتی کی وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سےاسلحہ، 18موبائل فون اور نقدی رقم برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق گروہ شاہ لطیف سہراب گوٹھ صدر شاہراہ فیصل اور کورنگی میں اسرگرم تھا، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان سے درجنوں دکانیں لوٹنے کے انکشافات بھی کیا، ملزمان نے دو ہفتے قبل لانڈھی نمبر 6 پربریانی کی دوکان لوٹی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کی بریانی شاپ سے 35 ہزارکی رقم لوٹنے کی سی سی ٹی وی بھی وائرل ہوئی تھی۔ علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے عیدالفظر کے چھٹے روز شاہ فیصل میں شہری سے 1 لاکھ 70 ہزار روپے چھینے تھے، انور بلوچ ہوٹل کے قریب ڈیڑھ ماہ قبل شہری سے تین لاکھ روپے چھینے تھے۔

ملزمان کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ اختر کالونی میں جنرل اسٹول پر ڈکیتی میں 1 لاکھ 68 ہزار روپے چھینے تھے ملزمان نے عوامی کالونی کے علاقے سنگر چورنگی اور لانڈھی 89 پر بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی، ملزمان نے لانڈھی بابر مارکیٹ گلا منڈی چاول گودام پر بھی ڈکیتی کی واردات کی تھی۔

پولیس کے مطابقگرفتار ملزمان کا گروہ واردات کے لیئے پہلے دو ساتھیوں کو بھیج کر ریکی کرواتا تھا، دیگر ملزمان اپنے ساتھیوں کی بتائی ہوئی دوکان یا شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بناتے تھے۔

ایس ایس پی توحید رحمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم عابد سے نیو کراچی کے علاقے میں شہری کو دوران ڈکیتی گولی مارنے کا بھی انکشاف ہوا گرفتار ملزمان میں علی رضا، ظفر اقبال، حیدر، عبدالرحمن، لیاقت اور عابد شامل ہیں، ملزمان کے دیگر دو مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پاکستان

sindh

Sindh Police

police station