Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش، حادثات میں 19 افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا
شائع 19 جولائ 2024 08:35am

کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں بادل برس پڑے، 24 گھنٹوں کے دوران حادثات میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے دوسری جانب بلوچستان کے مختلف اضلاع بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، شیرانی میں قومی شاہراہ کا 70 کلو میٹر حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔

سندھ

حیدرآباد، مٹیاری، ٹنڈو الہ یار، بھٹ شاہ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا لیکن ساتھ ہی نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے، پانی سڑکوں پر جمع ہوگیا ہے اور بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

حیدرآباد میں تیز بارش کے بعد شہر کی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا جبکہ 130 فیڈر ٹرپ کر گئے جس کی وجہ سے لطیف آباد کا بڑا حصہ بھی تاریکی میں ڈوب گیا، حیسکو کے فیڈر بند ہونے کے باعث شہر سے نکاس آب کا عمل متاثر ہوگیا۔

اس کے علاہ ضلع مٹیاری میں بھی رات گئے طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشیں، 2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

بارش کے باعث مٹیاری میں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی، بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش جاری ہے۔

ٹنڈو آدم ، شہدادپور، سانگھڑ سمیت گردو نواح میں گرچ چمک کے ساتھ بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا اور بجلی معطل ہوگئی جبکہ سانگھڑ میں بارش کے باعث موٹرسائیکل حادثے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر قائد میں ملیر، بن قاسم، میمن گوٹھ، لیاقت آباد، گرومندر، گلبہار، ناظم آباد اور ملحقہ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔

پنجاب

ملک میں مون سون بارشیں جاری ہیں، لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بادل برس پڑے، بارش کے باعث مختلف حادثات میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے۔

لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش کے باعث نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جبکہ کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں حادثات میں 6 افراد جانیں گنوا بیٹھے ، لاہور میں 4، شیخوپورہ اور چکوال میں 3،3 افراد لقمہ اجل بنے۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں مون سون کا آغاز، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

گجرات میں چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے، فیصل آباد میں ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ مختلف حادثات میں 49 افرادزخمی بھی ہوئے۔

اس کے علاوہ چارسدہ میں بھی چھت گرنے سے خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

بلوچستان

بلوچستان کے مختلف اضلاع ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، ہرنائی، لورالائی، نصیر آباد میں بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، شیرانی میں قومی شاہراہ کا 70 کلو میٹر حصہ سیلابی پانی میں بہہ گیا۔

کراچی میں گرمی کی شدت برقرار، گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات ریکارڈ

بلوچستان میں کوہ سلیمان پر بارش کے باعث اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، دانا سر میں تیز بارش کے بعد 2 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، این 50 قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت معطل ہوگئی۔

اسلام آباد سے کوئٹہ جانےوالے مسافر بسیں داناسر میں پھنس گئیں، شیرانی کی حدود میں خیبرپختونخوا جانے والی مسافر گاڑیاں پھنس گئیں، ٹریفک میں پھنسی گاڑیاں لینڈ سلائیڈنگ کے زد میں آنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق سب سے زیادہ بارش جہلم میں 54 ملی میٹر ہوئی، سیالکوٹ 47، حافظ آباد میں 40 ملی میٹربارش ریکارڈکی گئی۔

karachi

punjab

Met Office

Rain

sindh

heavy rains

rainy weather

Punjab rain

Rain prediction

HEAVY RAINS EXPECTED

HEAVY RAINFALL