Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری: چیف الیکشن کمشنر کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کی ہدایات کی تھی
شائع 18 جولائ 2024 02:34pm

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی۔

الیکشن ٹربیونلز کی تقرری کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی لاہور ہائیکورٹ آمد ہوئی، جہاں انہوں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ملاقات کی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے مشاورت کی ہدایات کی تھی۔

ملاقات میں الیکشن ٹربیونل کی تشکیل کا معاملہ زیر بحث آئے گا، ملاقات میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ عبہر گل بھی موجود تھیں۔

Chief Election Commissioner

Lahore High Court

Sikander Sultan Raja

Election Tribunal

JUSTICE AALIA NEELUM