انسٹاگرام ’ریل‘ بناتے ہوئے سوشل میڈیا اسٹار 300 فٹ کی اونچائی سے گر گئی
معروف بھارتی سوشل میڈیا اسٹار ویڈیو بناتے ہوئے آبشار میں گر کر ہلاک ہوگئی ہے، خاتون کو امدادی ٹیموں کی جانب سے ریسکیو کیا گیا تھا، تاہم ہلاک ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹرا کے علاقے ریگاڑ کے قریب موجود کمبھے نامی آبشار میں 26 سالہ سوشل میڈیا انفلوائنسر آنوی کامدار گر کر ہلاک ہوگئی ہیں۔
آنوی 16 جولائی کو دوستوں کے ہمراہ آبشار کے قریب موجود تھیں، اسی آبشار پر ویڈیو بنا رہی تھیں تاہم پاؤں پھسلنے پر 300 فٹ کی بلندی سے جاگریں۔
مقامی انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی ریسپانس دیا گیا اور موقع پر کوسٹ گارڈ، کولاڈ ریسکیو ٹیم اور مہاراشٹرا اسٹیٹ الیکٹریسٹی بورڈ اسٹاف کی جانب سے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا گیا۔
بزرگ خاتون کے رقص نے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کردیا
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ریسکیو عملے کا کہنا تھا کہ خاتون 300 سے 350 فٹ کی اونچائی سے خاتون گری تھی، حتیٰ کہ ہم خاتون تک پہنچ گئے تھے۔
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام
کیا یہ ایمپریس مارکیٹ ہے؟ شیر کے ساتھ موجود خاتون کی تصویر کی حقیقت
تاہم انہیں ریسکیو کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ چونکہ وہ شدید زخمی تھی اور بارش جاری تھی، یہی وجہ تھی کہ ریسکیو ٹیم کو مشکلات کا سامنا تھا۔
خواتین کو امیر لوگوں سے شادی کے لیے پھنسانے والی ’امیر ترین‘ یوٹیوبر
اگرچہ ریسکیو کی گئی خاتون زخمی حالت میں اسپتال منتقل کی گئی تھی، تاہم اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔
Comments are closed on this story.