Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: گلاب دیوی اسپتال میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

ملزم نے ساتھی کے ہمراہ جرم کا ارتکاب کیا ہے، پولیس
شائع 16 جولائ 2024 10:01am

لاہور پولیس نے گلاب دیوی اسپتال میں داخل 18 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والے ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرکےگرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم لیبارٹری ٹیکنیشن کا اسٹوڈنٹ ہے، ملزم نےلڑکی کومبینہ طورپرواش روم میں زیادتی کا نشانہ بنایا، زیادتی کا واقعہ 13 جولائی کو پیش آیا۔

پولیس نےملزم کواسپتال سے گرفتار کرلیا جبکہ ملزم نے ساتھی کے ہمراہ جرم کا ارتکاب کیا۔ پولیس کے مطابق جلد دوسرے ملزم کو بھی گرفتارکرلیا جائےگا۔ متاثرہ لڑکی ننکانہ صاحب کی رہائشی اورامیر الدین وارڈ میں زیرعلاج تھی۔

پاکستان

lahore

punjab

Rape

Arrested