Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ننکانہ صاحب میں تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی، بچوں، خواتین سمیت 45 افراد زخمی

مسافربس سیالکوٹ سے فورٹ عباس جارہی تھی، ریسکیو حکام
شائع 16 جولائ 2024 08:50am

ننکانہ صاحب: بچیانہ روڈ پر تیز رفتار مسافر بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 17خواتین سمیت 45 افراد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ مسافر بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوگئی تھی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں بچوں اور خواتین کی تعداد زیادہ ہے۔

ریسیکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزاسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

حکام کے مطابق مسافربس سیالکوٹ سے فورٹ عباس جارہی تھی۔

cm punjab

punjab

Road Accident

bus accident