Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

توشہ خانہ کا نیا ریفرنس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے دونوں کو 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 03:55pm

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانے کے نئے ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے دونوں کو 20 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نئے توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر وکلاء صفائی کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔

عدالت نے نیب ٹیم اور وکلاء صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

توشہ خانہ کا نیا کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کی منظوری، نوٹیفکیشن جاری

بعدازاں احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے ریمانڈ میں اضافے کی درخواست کی جس پر عدالت نے دونوں کا 8،8 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

عدالت نے دونوں ملزموں کو 22 جولائی کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو اڈیالہ جیل میں ہی رکھا جائے گا۔

قبل ازیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی تھی، عمران خان اور اہلیہ کے وکلا ایڈووکیٹ چوہدری ظہیر عباس اور عثمان گل عدالت بھی اڈیالہ جیل میں موجود تھے۔

یاد رہے کہ آج وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔

عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم

عدت نکاح کیس مقامی عدالت سے ہائی کورٹ تک ایک جھلک میں

گزشتہ روز نیب نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کو عدت نکاح کیس میں ضمانت ملنے کے فوری بعد توشہ خانہ کے ایک نئے ریفرنس میں گرفتار کرلیا تھا۔

نیا کیس کیا ہے؟

نئے نیب ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر توشہ خانہ سے برال جیولری سیٹ خرید کر فروخت کرنے کا الزام ہے، برال جیولری سیٹ کی کل مالیت 7 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔

قبل ازیں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنما اڈیالہ جیل کے گیٹ پہنچے تو انہیں سابق وزیر اعظم اور ان کی اہلیہ کی نئے ریفرنس میں گرفتاری کا بتایا گیا تھا۔

راولپنڈی پولیس نے عمر ایوب اور پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے گیٹ سے ہٹادیا تھا۔

rawalpindi

imran khan

bushra bibi

adiala jail

tosha khana

Adiyala Jail

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adyala Jail

Adiayala Jail

Imran Khan Bushra Bibi

BUSHRA BIBI CASE

new tosha khana case