Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، بیرسٹر سیف

سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں، عظمیٰ بخاری کا رد عمل
اپ ڈیٹ 14 جولائ 2024 03:58pm
Azma Bokhari reacts to Barrister Saif’s statement - Aaj News

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے، گزشتہ 2 دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی اسکرین پر چیخیں نکل رہی ہیں۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں، عدالتی فیصلوں کے بعد جعلی فارم 47 حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، بدحواسی کے عالم میں جعلی حکومت کے جعلی نمائندے شیڈول پریس کانفرنسز میں عدلیہ کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ گزشتہ 2 دنوں سے جعلی نمائندوں کی ٹی وی اسکرین پر چیخیں نکل رہی ہیں، جعلی حکومت کے وزراء بے جا تنقید سے ملک کے عدلیہ کی ساکھ کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نےگورنر کے پی کو ڈی آئی خان جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ جعلی سرکار نے اس سے پہلے عزم استحکام جیسے اہم  قومی سلامتی معاملے پر بھی سیاست چمکائی تھی، اب عدلیہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، عدلیہ پر اثرانداز ہونا شہباز شریف کا پرانا وطیرہ ہے، سپریم کورٹ پر حملہ بھی مسلم لیگ کے ٹریک ریکارڈ کا حصہ ہے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اقتدار بچانے کی خاطر یہ ٹولہ کسی بھی حد تک جاسکتا ہے، شیڈول پریس کانفرنسسز کا مقصد ٹی وی سکرین پر قبضہ جمانا ہے، مقصد عدلیہ کے خلاف بیانیہ بنانا سمیت مخالف کی رائے دبانا ہے۔

عمران خان کی بھوک ہڑتال پاکستان سمیت پوری دنیا میں ہوگی، علی امین گنڈا پور

فیصل کریم کنڈی اور بیرسٹر سیف کے ایک دوسرے پر حملے

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خاور مانیکا جیسے بدنام زمانہ شخصیت کو بھی پی ٹی وی سمیت تمام چینلز پر گھنٹوں لائیو کوریج دیا جاتا ہے، پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں کو مناسب کوریج نہیں دیا جارہا، فارم 47 حکومت کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا انجام صاف نظر آرہا ہے، جعلی فارم 47 حکومت کے تابوت میں آخری کیل وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور ٹھونکیں گے۔

عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل

دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی دیواروں پر گندے کپڑے لٹکانے والے ہمیں لیکچر مت دیں، 126 دن کے دھرنا دینے والی جماعت کو بھی عدلیہ کی تکریم یاد آگئی۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو وفاق کی نہیں اپنی حکومت کی فکر کرنی چاہیئے، آپ کے لیڈر اور ان کی اہلیہ قیمتی تحائف چوری کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں، ہم نے ان کو نہیں کہا تھا گراف کی گھڑیاں اور ہیرے کے نکلس چوری کریں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ قیمتی گھڑیاں اور قیمتی نکلس قوم کی ملکیت ہیں کسی کے باپ دادا کی ملکیت نہیں تھیں، چیف جسٹس کے خلاف جھوٹے ریفرنس دائر کرنے والے آج عدلیہ کے مامے چاچے بن رہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی اپنی چوریوں اور ڈکیتیوں کے جرم میں جیل میں قید ہیں، ڈائیلاگ اور بھڑکیں مت ماریں گھڑیوں اور نکلس کی رسیدیں نکالیں۔

خیبر پختونخوا

peshawar

cm kpk

Ali Ameen gandapur

Ali Amin Gandapur

barrister saif

Barrister Muhammad Ali Saif

FORM 47

Khyber Pakhtunkhwa Information Advisor