Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک سے اغوا پولیس اور ایف سی اہلکار کی ’گولیوں سے چھلنی‘ لاشیں برآمد

دونوں اہلکاروں کو گزشتہ روز ٹانک کے علاقے علی خیل گاؤں سے ٹانک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا
اپ ڈیٹ 11 جولائ 2024 03:44pm

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں اغوا ہونے والے ایف سی اور پولیس اہلکار کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دونوں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود کڑی حیدر میں گولیوں سے چھلنی 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت حبیب اللہ اور انعام اللہ کے نام سے ہوئی ہے، انعام اللہ ایف سی اہلکار تھا جوکہ چھٹی پر گھر آیا تھا جبکہ نصیب اللہ پولیس اہلکار تھا۔

ڈی پی او کے مطابق دونوں افراد کو گذشتہ روز ٹانک کے علاقے علی خیل گاوں سے ٹانک جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

لاشوں کو ٹانک ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا ہے جہاں پوسٹمارٹم کے بعد انہیں آبائی گاوں روانہ کیا جائے گا۔

خیبر پختونخوا

Tank

Dead Bodies Found

police man martyred

fc man martyred

polilce fc man dead bodies recover

dead bodies recover