Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیمپئنز ٹرافی 2025، بھارت نے پاکستان کے بجائے کن ممالک میں میچ کھیلنے کی رضامندی ظاہر کر دی

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھارت کے تمام میچز لاہور میں کھیلے جانے کی خبر سامنے آئی تھی
شائع 11 جولائ 2024 01:20pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

پاکستان میں اگلے سال منعقد ہونے والے کرکٹ کے میلے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شرکت سے متعلق ایک بار پھر بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاکستان میں کھیلنے کے بجائے 2 دیگر ممالک میں ٹورنامنٹ کے میچز کھیلنے کی رضامندی ظاہر کی ہے۔

بھارتی سرکاری ایجنسی اے این آئی کے مطابق بھارت نے ٹورنامنٹ کے میچز کے لے سری لنکا یا متحدہ عرب امارات کا انتخاب کیا ہے، جبکہ ساتھ ہی پاکستان نہ آنے کی بھی خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی ذرائع کی جانب سے بتانا تھا کہ بھارت کی جانب سے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے مچیز سری لنکا یا دبئی میں منعقد کرانے کی درخواست کی جائے گی۔

پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

واضح رہے یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے، جب بھارتی ٹیم کے تمام میچز لاہور میں ہی منعقد کرانے کی خبر سامنے آئی تھی، تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان میں ٹیم بھیجنے میں دلچسپی نہیں رکھ رہا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: پی سی بی نے کون سے وینیوز تجویز کیے؟

اگلے سال فروری سے مارچ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا میلا پاکستان میں سجنے جا رہا ہے۔

india

پاکستان

dubai

Sri Lanka

BCCI

request

Icc Champions Trophy 2025