Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

2 سابق پاکستانی کرکٹرز کی قومی سلیکشن کمیٹی سے چھٹی ہوگئی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سرجری کا عمل شروع کر دیا
اپ ڈیٹ 10 جولائ 2024 10:49am

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین محسن نقوی نے سرجری کا عمل شروع کر دیا، ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سلیکٹرز وہاب ریاض اورعبدالرزاق کو قومی سلیکشن کمیٹی سے برطرف کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ہٹا دیا گیا، دونوں کو قومی اسکواڈ کی ناقص کارکردگی پر ہٹایا گیا جبکہ محمد یوسف اور اسد شفیق فی الحال بطور سلیکٹر کام جاری رکھیں گے۔

آئندہ چند دنوں میں پی سی بی میں مزید تبدیلیاں متوقع ہیں، عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی جگہ نئے سلیکٹرز کا انتخاب کیا جائے گا، یہ فیصلہ سابق کرکٹرز کی جانب سے ٹیم سلیکشن پر تنقید کے بعد کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کا کچھ عرصے سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق پر اعتماد برقرار نہیں رہا تھا، ٹی 20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ کے انتخاب میں ان کا عمل دخل زیادہ تھا اور ان سلیکٹرز نے انہی کھلاڑیوں کی زیادہ حمایت کی جنہوں نے پرفارم نہیں کیا تھا۔

کپتان سمیت 7 افراد پر مشتمل پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

ذرائع کے مطابق کچھ عرصے سے ان سلیکٹرز سے رائے بھی نہیں لی جا رہی تھی تاہم پی سی بی کا محمد یوسف اور اسد شفیق پر اعتماد برقرار ہے۔

قومی سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو ہٹانے کی تصدیق

دوسری جانب قومی سلیکشن کمیٹی سے عبدالرزاق اور وہاب ریاض کو ہٹائے جانے کے معاملے پر پی سی بی نے دونوں اراکین کو سلیکشن کمیٹی سے علیحدہ کرنے کی تصدیق کر دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالرزاق اور وہاب ریاض کی مین اور ویمن سلیکشن کمیٹی میں خدمات درکار نہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹس بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

وہاب ریاض قومی مینز سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جبکہ عبدالرزاق مینز کے علاوہ اور ویمنز سلیکشن کمیٹی کے بھی ممبر تھے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں 4 سابق کرکٹرز وہاب ریاض، عبدالرزاق، اسد شفیق اور محمد یوسف شامل تھے جبکہ وہاب ریاض ٹیم کے سینیئر منیجر بھی تھے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور گروپ مرحلے سے ہی باہر ہونے کے بعد وہاب ریاض کی نوکری خطرے میں پڑگئی تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹی20 ورلڈکپ سے پہلے وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے ہٹاکر 7 رکنی قومی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا جس کا باضابطہ طور پر کوئی سربراہ نہیں تھا، تاہم وہاب ریاض کو ہی چیف تصور کیا جارہا تھا اور ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں زیادہ تر انہیں کے فیصلے شامل تھے۔

اس سے پہلے یہ رپورٹ کیا گیا تھا کہ کرکٹ بورڈ سلیکشن کمیٹی کے ممبران کم کرے گا تاہم اس بار چیف سلیکٹر کا تقرر بھی کیا جائے گا، باقی کمیٹی ارکان ان کے نیچے کام کریں گے۔

وہاب کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے انتہائی قریب سمجھا جاتا ہے، جو ان کی نگراں کابینہ میں وزیر کھیل کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں، چیئرمین پی سی بی بننے کے بعد محسن نقوی نے پہلے انہیں چیف سلیکٹر، پھر سلیکشن کمیٹی کا رکن مقرر کیا اور وہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ساتھ بطور سینئر ٹیم مینیجر سفر کیا تھا، ممکنہ طور پر ان سے یہ ذمہ داری بھی واپس لیے جانے کا امکان ہے۔

سابق کرکٹرز نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بڑی وجہ بتادی

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچز گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے اہم ملاقات کی تھی۔

محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر پورا اعتماد ہے، کھلاڑیوں کی کوچنگ کے حوالے سے آپ کو پوری سپورٹ دیں گے۔

چئیرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کی بہتری کیلئے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگیا تھا، ایونٹ میں اسے نا تجربہ کار امریکا اور پھر بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اور سابق کرکٹرز نے بھی سلیکشن کمیٹی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

Wahab Riaz

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

Abdul Razzaq

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup

t20 worldcup 2024

pakistan selection committee