Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

9 مئی مقدمات: عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب سمیت دیگر کی ضمانتوں میں توسیع

عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا
شائع 09 جولائ 2024 01:53pm

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔

انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں عمران خان کی بہنوں، عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں 24 جولائی تک توسیع کردی جبکہ عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔

ملزمان میں فواد چوہدری، اسد عمر، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

عمران خان کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

خیبرپختونخوا حکومت نے 9 مئی واقعات پر جوڈیشل کمیشن کے قیام کی منظور دے دی

9 مئی مقدمات: عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کا حکم دے دیا

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا، اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

Omar ayub

ATC

imran khan

umar ayub

atc lahore

Aleema Khan

Uzma Khan

9 May

MAY 9 RIOTS

imran khan sisters

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

9 May Cases

9 may incident